ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ڈانڈیلی میں چوری کی واردات : پولس کی بروقت کاروائی کے بعد ملزم گرفتار، زیورات برآمد

ڈانڈیلی میں چوری کی واردات : پولس کی بروقت کاروائی کے بعد ملزم گرفتار، زیورات برآمد

Tue, 26 Jan 2021 19:23:52    S.O. News Service

ڈانڈیلی:26؍جنوری (ایس اؤ نیوز) پرانے ڈانڈیلی میں ہوئی چوری کی واردات کو ایک ہی دن کے اندر سلجھاتے ہوئے کرائم برانچ پولس نے ملزم کوگرفتا رکرلیا اور چوری کئے گئے  سونے کے زیورات کو ضبط کرنےمیں کامیاب ہوگئی ہے۔

ملزم کی شناخت پٹیل نگر کے مولا علی ستار صاحب جمعدار کی حیثیت سے کی گئی ہے۔پولس نے  ملزم سے سونے کا ہار، چار جوڑ آویزے ، دوجوڑ جھمکے ، چار انگوٹھیاں ، ایک ڈائمنڈ نکلیس، ڈائمنڈکانوں کے رنگ ، سونےکی چین ،منگل سوترا ، نکلیس سمیت کل 9،57،500 روپئے کے زیورات ضبط کرلئے ہیں۔ اس کے ساتھ چوری کے لئے استعمال کی گئی بائک بھی ضبط کرلی گئی ہے۔ 24جنوری کو پرانی ڈانڈیلی کے جیمس جارچ نڈیکل نامی شخص کے گھر میں چوری ہوئی تھی۔


Share: